جنین27دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں یعبد کے مقام پرغاصب اسرائیلی فوج نے فلسطینی طلباء کی ایک پرامن احتجاجی ریلی پر اندھا دھند آنسوگیس شیلنگ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں طلباء زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق منگل کو اسرائیلی فوج نے یعبد میں عزالدین القسام اسکول کے قریب فلسطینی طلباء کے ایک احتجاجی مظاہرے کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ اس کے علاوہ قابض فوج نے نہتے طلباء پر براہ راست فائرنگ اور ربڑ کی گولیوں سے بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد طلباء زخمی ہوگئے جب کہ کئی طلباء آنسوگیس کی شیلنگ سے دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوج نے فلسطینی طلباء پر شیلنگ کی جس کے بعد مشتعل طلباء نے بھی برف سے اٹھتی ہوئی چنگاری کانظارہ پیش کرتے ہوئے غاصب صہیونی فوج پر جواباً سنگ باری کی۔ فلسطینی طلباء اور قابض فوج کے درمیان کئی گھنٹے آنکھ مچولی جاری ر ہی ۔